کویت اور بحرین میں ہائی الرٹ، میزائل و ڈرون خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات سخت

Date:

: خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث کویت اور بحرین میں ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشے کے پیش نظر دونوں ممالک نے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

کویت کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ میزائل اور ڈرون حملوں کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر رہی ہے اور فضائی دفاعی نظام نے آنے والے خطرات کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا ہے۔ فوج کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں سنائی دینے والے دھماکوں کی آوازیں فضائی دفاعی نظام کی کامیاب کارروائیوں کا نتیجہ تھیں۔

فوج نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرسکون رہیں، غیر مصدقہ اطلاعات پر توجہ نہ دیں اور حکام کی جانب سے جاری کردہ تمام حفاظتی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

دوسری جانب بحرین میں بھی فضائی حملے کے خطرے کے پیش نظر سائرن بجا دیے گئے ہیں۔ بحرین کی وزارت دفاع نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر رہیں اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی احکامات پر مکمل عمل کریں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران کی مسلح افواج نے حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد خلیجی خطے میں سکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related