امریکی فوج کاایران پر فضائی حملے،80سے زائد اہداف کو نشانہ بنانےکا اعلان، آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

Date:

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بدھ کی صبح اعلان کیا ہے کہ اس نے ایران کے خلاف فوجی حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائی ایران کی جانب سے بین الاقوامی آبی گزرگاہ میں شہری عملے پر مشتمل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے جواب میں کی جا رہی ہے۔

سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ امریکی حملے ان ایرانی کارروائیوں کے ردعمل میں کیے جا رہے ہیں جن میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تین تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں ایران کی ان کارروائیوں کو بلا اشتعال، خطرناک اور جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

امریکی فوج نے مزید کہا کہ خطے میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف کسی بھی حملے کا جواب دینے اور بین الاقوامی بحری راستوں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے جنوبی ساحلی شہر سیریک میں متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، تاہم فوری طور پر دھماکوں کی نوعیت، ان کی وجوہات یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی ایران کے جزیرہ قشم اور بندر عباس میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد خطے میں صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز میں تین تجارتی جہاز حملوں کا نشانہ بنے، جن میں قطر کی مائع قدرتی گیس (ایل این جی) لے جانے والی ایک ٹینکر بھی شامل تھی۔ قطر نے اس حملے کا الزام ایران پر عائد کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related