ٹرمپ کی ایران کو سخت وارننگ، ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں

Date:

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت انتباہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان پر حملہ کرنے یا انہیں قتل کرنے کی کوئی کوشش کی گئی تو امریکہ کی جانب سے فوری اور بھرپور فوجی کارروائی کی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں کہ ایسی کسی بھی کارروائی کی صورت میں "ایک ہزار میزائل ایران کی جانب نشانہ باندھے تیار ہیں، جبکہ مزید ہزاروں میزائل بھی حملے کے لیے تیار ہوں گے۔”

امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران یا اس سے وابستہ کوئی گروہ ان کی جان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے تو امریکی ردعمل انتہائی سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔ ان کے بقول امریکہ اپنی قومی سلامتی اور اپنے رہنماؤں کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ ہفتوں میں کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فوجی کارروائیوں، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے حوالے سے اختلافات بدستور برقرار ہیں، جبکہ سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا یہ انتباہ ایران میں ان کے خلاف سامنے آنے والے دھمکی آمیز نعروں اور بیانات کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب غیرمعمولی طاقت سے دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے اس بیان پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی برادری دونوں ممالک پر تحمل اور سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل پر زور دے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایران نے زلزلے سے متاثرہ ملک وینزویلا کے لیے امدادی سامان روانہ کر دیا

تہران: ایران نے حالیہ تباہ کن زلزلے سے متاثرہ...

امریکا کا ایران کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم، آبنائے ہرمز سے متعلق عوامی اعلان کا مطالبہ

واشنگٹن:امریکی صحافی باراک راویڈ کے مطابق امریکہ نے ایران...