یورپ نے بہت بڑی غلطی کی،ایران کا یورپی یونین کی جانب سے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینےپر سخت ردعمل

Date:

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالاس کا کہنا ہے کہ جبر کو جوابدہ کیے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا، اور جو حکومت اپنے ہزاروں شہریوں کو قتل کرتی ہے وہ اپنی تباہی کی طرف بڑھتی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپ پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر ایک بڑی اسٹریٹیجک غلطی کر رہا ہے۔

ایرانی فوج نے بھی اس اقدام کو غیر ذمہ دارانہ اور عناد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کا یہ غیر منطقی فیصلہ بلاشبہ امریکا اور اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کی اندھی تابعداری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہم عنقریب جشن فتح منائيں گے،وزیر خارجہ ایران سید عباس عراقچی کا اعلان

ایران کی خبر رساں ادارے ارنا نیوز کے مطابق...

گلگت بلتستان میں بڑی انتظامی تبدیلی: چیف سیکرٹری تبدیل،ارشد مجید مہمندنیا چیف سیکرٹری مقرر

حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں اہم انتظامی تبدیلی...

برطانوی وزیراعظم کا اعلان: ایران کے خلاف جنگ میں برطانیہ حصہ نہیں لے گا

لندن سے موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سر...