اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان سے اپنی افواج کے انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور وہ ایران کے ساتھ معاہدے کی لبنان سے متعلق شق کو اپنے لیے قابلِ اطلاق نہیں سمجھتا۔
اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ نیتن یاہو نے ٹرمپ پر واضح کیا کہ اسرائیلی فوج لبنان میں اپنی موجودہ پوزیشنز پر بدستور موجود رہے گی اور حزب اللہ کے خطرے کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی، جن میں دہشت گرد ڈھانچوں کی تباہی اور کسی بھی حملے کا جواب دینا شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ ارکان میں اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ اسرائیل لبنان میں اپنے سیکیورٹی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، اور نیتن یاہو کو کابینہ اجلاس میں مکمل حمایت حاصل ہوئی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حکمت عملی خطے میں سیکیورٹی صورتحال اور ایران معاہدے کے تناظر میں اسرائیل کے دفاعی مؤقف کو ظاہر کرتی ہے۔


