کاٹھور کے قریب آئل ٹینکر، بس اور دیگر گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ گڈاپ لنک روڈ پر ٹرک اور کوچ کے درمیان پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوچ مبینہ طور پر غلط سمت میں جا رہی تھی جس کے باعث تصادم ہوا۔ حادثے کے دوران کئی افراد پل سے نیچے گر گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں تین خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری طور پر جائے حادثہ پہنچنے اور علاقے کو محفوظ بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔


