صدر پی ایچ ایف محی الدین وانی کا ہاکی ٹیم کی ٹریننگ، آئندہ میچز پر خصوصی توجہ کی ہدایت

Date:

لاہور:پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر محی الدین وانی نے قومی ہاکی ٹیم کی ٹریننگ اور آئندہ میچوں کی تیاریوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور میں قومی ٹیم کے کپتان عماد بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پی ایچ ایف نے بتایا کہ ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ کے سلسلے میں مصر میں تعینات پاکستانی سفیر کو بھی اعتماد میں لیا گیا ہے تاکہ ٹیم کو وہاں ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کوالیفائر راؤنڈ 28 فروری سے مصر میں شروع ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کو بہترین تیاری کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

محی الدین وانی کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے منظم تربیت، فٹنس اور حکمتِ عملی پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے تاکہ پاکستان ہاکی کو عالمی سطح پر دوبارہ نمایاں مقام دلایا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

امریکی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ: ٹرمپ کے ٹیرف اقدامات کالعدم قرار

امریکی سپریم کورٹ نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب...

مشرقِ وسطیٰ: ایک بار پھر آگ کے دہانے پر

تحریر: اشتیاق ہمدانی مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر خطرناک موڑ...

پنجاب حکومت کی نئی ٹرانسپورٹ پالیسی جاری، اعلیٰ افسران کے لیے گاڑیوں اور پیٹرول کی نئی حدیں مقرر

حکومتِ پنجاب نے سرکاری افسران کے لیے نئی ٹرانسپورٹ...

ایران پر محدود حملہ کرنے کے بارے میں سوچ رہا ہوں: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ...