امریکی سپریم کورٹ کے فیصلےپر ٹرمپ کا جوابی اقدام، تمام ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد کردیا

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے تمام ممالک سے امریکا درآمد ہونے والی اشیا پر فوری طور پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ 10 فیصد ڈیوٹی 150 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی۔ تاہم بعض اشیا کو اس عارضی ٹیرف سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

مستثنیٰ قرار دی جانے والی اشیا میں معدنیات، کھاد، مختلف دھاتیں، توانائی کے آلات، زرعی مصنوعات، ادویات اور ادویات کا خام مال شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق نئی ڈیوٹی کا اطلاق امریکا میکسیکو کینیڈا معاہدے  پر نہیں ہوگا۔

یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے صدر کی جانب سے دیگر ممالک پر عائد اضافی ٹیرف کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

عدالت نے تین کے مقابلے میں چھ ججوں کی اکثریت سے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ متعلقہ قانون صدر کو اس نوعیت کے اضافی محصولات عائد کرنے کا اختیار نہیں دیتا۔

عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اسے مایوس کن قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ دنیا بھر پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بعض ججوں کے فیصلے پر انہیں شرمندگی محسوس ہو رہی ہے، اور اگرچہ دنیا اس فیصلے پر خوش ہوگی، لیکن یہ خوشی زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹیرف سے حاصل ہونے والی آمدن میں مزید اضافہ ہوگا۔ ٹیرف کے ذریعے وصول کی گئی رقم کی واپسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر قانونی جنگ لڑی جائے گی اور ان کے بقول عدالت غیر ملکی مفادات کے زیر اثر آ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیرف عائد کرنے کے لیے انہیں کانگریس سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں، جبکہ سیکشن 301 کے تحت قومی سلامتی سے متعلق تمام ٹیرف برقرار رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے ساتھ جاری تجارتی معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، صرف طریقہ کار مختلف ہوگا۔

ادھر عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ جس قانون کے تحت یہ محصولات عائد کیے گئے وہ قومی ایمرجنسی کے حالات کے لیے بنایا گیا تھا اور اس کے تحت اضافی ٹیرف لگانے کی گنجائش موجود نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سندھ اسمبلی، ایم کیو ایم پاکستان تقسیم کا شکار،دھڑوں میں بٹ گئی

صوبائی سیاست میں کشیدگی اُس وقت کھل کر سامنے...

صدر ٹرمپ کے بیان نے بھارت امریکہ تجارتی معاہدے کا ’تاریخی دعویٰ‘ بے نقاب کر دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تازہ بیان نے بھارت۔امریکہ...