آپریشن “غضب للحق” کے تحت پاک فوج نے افغان طالبان کے خلاف مؤثر فضائی کارروائی کرتے ہوئے قندھار میں موجود ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر کو تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج سے وابستہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور متعلقہ فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران قندھار میں موجود ٹیکنیکل سپورٹ انفراسٹرکچر اور ایکوپمنٹ اسٹوریج کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا، جسے افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر استعمال کر رہے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کے تحت کارروائیاں مقررہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔


