ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موسادکے مبینہ جاسوس کو سزائے موت دے دی گئی۔ سرکاری بیان کے مطابق کوروش کیوانی نامی شخص کو تمام قانونی کارروائیاں مکمل ہونے اور سپریم کورٹ کی توثیق کے بعد پھانسی دی گئی۔
حکام کے مطابق مذکورہ شخص پر الزام تھا کہ وہ موساد کے اہلکاروں کو ملک کے حساس مقامات کی تصاویر اور اہم معلومات فراہم کر رہا تھا۔ تفتیش کے دوران اسے ایک منظم جاسوسی نیٹ ورک کا حصہ قرار دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم کو رواں سال 16 جون کو گرفتار کیا گیا تھا، جب سپاہ پاسداران انقلاب کی انٹیلیجنس تنظیم نے ساوجبلاغ شہر کے ایک ولا میں کارروائی کرتے ہوئے اسے حراست میں لیا۔
گرفتاری کے وقت اس کے قبضے سے 30 ہزار یورو نقدی، ایک پک اپ گاڑی، موٹر سائیکل، اور سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کے جدید اور پیچیدہ جاسوسی آلات بھی برآمد کیے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی 12 روزہ جنگ کے چوتھے دن عمل میں آئی، جسے ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔


