ٹرمپ کو کوئی اندازہ ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔,کیلیفورنیا کےگورنرکی ٹرمپ پر کڑی تنقید

Date:

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں  صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پالیسیوں کے باعث امریکہ کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اپنے بیان میں ڈیموکریٹ رہنما گیون نیوسم نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں، جبکہ امریکہ کے دیرینہ اتحادی بھی اس کا ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کو اس بات کا ادراک ہی نہیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں، اور ان کی پالیسیوں نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔

گورنر نیوسم کے مطابق ایران سے متعلق حکمت عملی نہ صرف داخلی معیشت پر منفی اثر ڈال رہی ہے بلکہ عالمی سطح پر بھی امریکہ کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related