ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلیجنس ڈپٹی چیف بہنام رضائی کی شہادت کی تصدیق

Date:

تہران: ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے آج جاری کردہ ایک بیان میں بحریہ کے ڈپٹی چیف برائے انٹیلیجنس بہنام رضائی کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ 26 مارچ کو کیے گئے ایک حملے میں بہنام رضائی کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق وہ خطے کے مختلف ممالک سے متعلق اہم انٹیلیجنس معلومات جمع کرنے کے ذمہ دار تھے اور متعدد انٹیلیجنس اداروں کے ساتھ تعاون کی قیادت کر رہے تھے۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے 27 مارچ کو بہنام رضائی کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب کی خبر دی تھی، تاہم پاسدارانِ انقلاب نے چند روز بعد ان کی شہادت کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اس معاملے پر وضاحت جاری کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 بیلسٹک اور ایک کروز میزائل کو تباہ کر دیا، متحدہ عرب امارات کا دعویٰ

ابوظبی:  متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے دعویٰ...

ٹرمپ کا ایران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، عالمی مبصرین کا حیرت اور تشویش کا اظہار

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کےخلاف...

ہماری استقامت اور مزاحمت نے ٹرمپ کو پاگل پن کے دہانے تک پہنچا دیا، ایران

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ...

معاہدہ نہیں کیا تو ایران کے تیل پر قبضے کے منصوبے پر غور کر رہا ہوں، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ...