ایران امریکا مذاکرات،دونوں ممالک کے وفود کی آج اسلام آباد آمدمتوقع

Date:

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے، جن کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ امریکی وفد کی معاونت کے لیے 23 رکنی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکی ہے، جس میں سکیورٹی ماہرین اور دیگر اہم اہلکار شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے تاکہ مذاکراتی عمل میں شرکت کر سکیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے اور یہ ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں باضابطہ بات چیت کرے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد پہنچے گا، جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

لبنان پر اسرائیلی حملے 254 افراد جاں بحق، لبنان میں آج یوم سوگ

لبنان نے اسرائیلی حملوں کے بعد آج ملک بھر...

یہ جنگ برطانیہ کی جنگ نہیں تھی،برطانوی وزیر اعظم کا ایران جنگ پر موقف

سعودی عرب پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم...

ٹرمپ کا ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ، صورتحال بگڑنے پر سخت ردعمل کی دھمکی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ نے غیر متوقع صورتحال کی...

اہم ایران کے ساتھ پھر جنگ کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو کی دھمکی

تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے...