خواجہ آصف: پاکستان اب بین الاقوامی سفارتکاری کا محور اور امن کا داعی بن چکا ہے

Date:

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 25 سالہ محنت رنگ لے آئی اور ملک ایک ایکسکلوزو کلب کا رکن بن گیا ہے، جس سے ہماری سکیورٹی کو الحمدللہ مکمل ضمانت حاصل ہو گئی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ آزادی کے بعد بہت کم مواقع ایسے آئے جنہیں تاریخ ساز کہا جا سکتا ہے، اور پہلا موقع اس وقت آیا جب سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسٹینڈ لیا اور ایٹمی دھماکے کیے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے ازلی اور ابدی دشمن بھارت نے اگرچہ ہمیں للکارا، لیکن پاکستان نے بھارت کی ہر مانگ کا مؤثر جواب دیا اور دنیا نے ہمارے محافظوں کا لوہا مانا۔ ان کے مطابق اب پاکستان نہ صرف اپنے خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سفارتکاری کا محور اور امن کے قیام کا داعی بن چکا ہے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے خطے اور بھائی ممالک میں صلح و امن کا پیامبر ہے، اور ساری دنیا کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز ہیں، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے وطن کو بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

خواجہ آصف نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کی امن کی کوششوں میں برکت ڈالے، ملک کو سرخرو کرے اور پاکستان ہمیشہ زندہ باد رہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مشہد میں شہید آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تدفین، لاکھوں سوگواروں کی شرکت

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ...

غیر ملکی طاقتوں کا آبنائے ہرمز میں کوئی مفاد یا جواز نہیں ہے،پاسداران انقلاب

ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کے حوالے...

گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آبادکابینہ کی تقریبِ حلف برداری،وزیراعلیٰ امجد حسین آزر نےحلف لیا

**اسلام آباد:گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد کی...