پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرارداد جمع کرادی

Date:

لاہور: پنجاب اسمبلی میں ایک متفقہ قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس کے ذریعے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ رانا محمد ارشد نے یہ قرارداد ایوان میں جمع کرائی، جس میں کہا گیا کہ یہ اقدام تینوں رہنماؤں کی مؤثر سفارت کاری کو سراہنے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کے کردار کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

قرارداد میں مزید بیان کیا گیا کہ حالیہ عرصے میں اسرائیل، امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی نے عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر دیا تھا اور یہ تنازع کسی بھی وقت ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو سکتا تھا۔

ایوان نے خراج تحسین پیش کیا کہ وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ نے اس بحران کو جنگ بندی کی راہ پر لانے اور خطے میں امن قائم رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قرار داد میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان نے امن پسند ریاست کے طور پر عالمی برادری میں مثبت، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا اور اس کے نتیجے میں خطے میں سفارتی تعلقات میں بہتری اور کشیدگی میں کمی ممکن ہوئی۔

ایوان نے متفقہ طور پر مطالبہ کیا کہ تینوں رہنماؤں کو ان کی کامیاب سفارت کاری اور عالمی امن میں خدمات کے اعتراف کے طور پر نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...