ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بھرپور بدلہ لے گا،سپریم لیڈر ایران سید مجتبیٰ خامنہ ای

Date:

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے خلاف ہونے والے حملوں کا بھرپور بدلہ لے گا اور آبنائے ہرمز کے انتظام کو ایک نئے مرحلے میں داخل کیا جائے گا، جس سے خطے میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

چہلم کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی سڑکوں پر موجودگی اسی طرح برقرار رہنی چاہیے جیسے گزشتہ چالیس دنوں سے دیکھنے میں آئی ہے، کیونکہ یہی قومی اتحاد اور مزاحمت کی علامت ہے۔

انہوں نے ایران کے جنوبی پڑوسی ممالک کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک غیرمعمولی صورتحال کا مشاہدہ کر رہے ہیں اور انہیں چاہیے کہ وہ شیطانی قوتوں کے جھوٹے وعدوں سے محتاط رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران تمام مزاحمتی محاذوں کو ایک متحد قوت کے طور پر دیکھتا ہے اور اگرچہ ایران جنگ نہیں چاہتا، تاہم وہ اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنے جنوبی پڑوسیوں کی جانب سے مناسب ردعمل کا منتظر ہے تاکہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے شہداء، خصوصاً اپنے سپریم لیڈر کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے پُرعزم ہے، اور دشمن کے ساتھ مذاکرات جاری رہنے کے باوجود عوام کو چاہیے کہ وہ سڑکوں سے پیچھے نہ ہٹیں اور اپنی حمایت جاری رکھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

لاہور میں پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر...