مذاکرات میں شامل ہونے کیلئے ایرانی شرائط،قطر اور جنوبی کوریا کے بینکوں میں منجمد ایران کے تقریباً 7 ارب ڈالر جاری کرنے پر کام کا آغاز

Date:

قطر اور جنوبی کوریا کے بینکوں کے درمیان ایران کے تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثوں کی رہائی کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فنڈز کئی سالوں سے جنوبی کوریا کے بینکوں میں امریکی پابندیوں کے باعث منجمد تھے، جو ایران نے ماضی میں تیل کی فروخت سے حاصل کیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق ان فنڈز کو براہِ راست ایران منتقل کرنے کے بجائے پہلے قطر کے بینکوں میں منتقل کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، تاکہ ان کے استعمال کو مخصوص مقاصدجیسے انسانی ہمدردی کی اشیاء (خوراک، ادویات وغیرہ)تک محدود رکھا جا سکے۔

ماضی میں بھی اسی نوعیت کے معاہدے کے تحت تقریباً 6 ارب ڈالر قطر منتقل کیے گئے تھے، تاہم ایران کو ان تک مکمل رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکہ کے ساتھ کسی بھی نئے مذاکرات سے قبل ان فنڈز کی مکمل اور مؤثر رہائی چاہتے ہیں۔ ایران کا مؤقف ہے کہ یہ اس کا اپنا سرمایہ ہے، جسے بلاجواز پابندیوں کی وجہ سے روکا گیا، اور مذاکرات سے پہلے اس مسئلے کا حل ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ معاملہ نہ صرف ایران اور امریکہ کے درمیان تعلقات پر اثر انداز ہو سکتا ہے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی گہرے اثرات ڈال سکتا ہے۔

اگر فنڈز کی رہائی ممکن ہو جاتی ہے تو یہ ممکنہ طور پر ایران اور مغربی ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی اور نئے سفارتی دروازے کھولنے کا سبب بن سکتی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پی ایس ایل الیون،پشاور زلمی کی تاریخی فتح، کراچی کنگز کو ریکارڈ شکست

پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 11 کے 17ویں...

خلیجی ممالک محفوظ، ایران کی جانب سے آج کسی حملے کی رپورٹ نہیں

عرب میڈیا کے مطابق آج خلیجی خطے میں کسی...

لبنان سے مذاکرات پر اسرائیل تیار، ٹرمپ کا کردار سامنے آگیا

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق اسرائیلی...

سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار کھوسہ انتقال کر گئے

لاہور میں پاکستان کے سینئر سیاستدان اور سابق گورنر...