ایران میں وطن فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں،4موساد جاسوسوں سمیت200سے زائدگرفتار

Date:

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے صوبہ صوبہ کردستان اور صوبہ کرمانشاہ میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی آپریشن کرتے ہوئے ،موساد کے مبینہ چار جاسوسوں سمیت 200 سے زائد افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کیے گئے افراد پر بم سازی، اسلحہ اسمگلنگ اور تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد دھماکا خیز ڈیوائسز بھی برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں، جنہیں مبینہ طور پر مختلف تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

ایرانی حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حساس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں سیکیورٹی صورتحال کشیدہ ہے اور ایران مسلسل بیرونی مداخلت اور تخریبی سرگرمیوں کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ گیا

ایرانی عازمینِ حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ پہنچ...

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-3 کامیابی سے خلا میں بھیج دیا

پاکستان نے چین کے تیان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے...

ایران امریکا مذاکرات: ٹرمپ کا بیان، وٹکوف اور کشنر کا پاکستان دورہ منسوخ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ...

ایرانی ذرائع: امریکا کے زائد مطالبات ناقابلِ قبول، ایران کا واضح مؤقف

ایرانی سفارتی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ امریکا...