میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ تاحال استعمال نہیں کیا گیا،ایرانی وزارت دفاع کا اعلان

Date:

ایران کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی میزائل صلاحیت کا ایک بڑا حصہ تاحال استعمال نہیں کیا گیا، جبکہ ایران ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار مقامی سطح پر تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ایرانی وزارتِ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائی نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ کشیدگی اور عسکری کارروائیوں کے باوجود ایران کی دفاعی اور جوابی صلاحیت مکمل طور پر برقرار ہے اور ملک کے پاس اب بھی بڑی مقدار میں جدید میزائل موجود ہیں جو استعمال نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران گزشتہ 25 برسوں سے اپنی دفاعی صنعت میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج ملک میں ایک ہزار سے زائد اقسام کے ہتھیار، میزائل، ڈرونز اور دیگر دفاعی نظام مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران کی دفاعی پیداوار مختلف شہروں اور علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے، تاکہ اگر کسی ایک مقام کو نقصان بھی پہنچے تو ہتھیاروں کی تیاری کا عمل متاثر نہ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 9 ہزار کمپنیاں ایرانی دفاعی صنعت کو سپورٹ فراہم کر رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حالیہ جنگی صورتحال کے دوران ایرانی افواج نے اپنی حکمت عملی کے تحت محدود صلاحیت استعمال کی، جبکہ ملک کی بڑی دفاعی طاقت اب بھی محفوظ ہے۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے بعد خطے میں صورتحال بدستور حساس ہے، جبکہ عالمی سطح پر ایران کے میزائل پروگرام پر بحث ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

یرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس...

پاکستان نے الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او تھری کو کامیابی سے خلا میں بھیج دیا۔

پاکستان نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور...

ایران میں وطن فروشوں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیاں،4موساد جاسوسوں سمیت200سے زائدگرفتار

ایران کی وزارتِ انٹیلی جنس نے صوبہ صوبہ کردستان...