اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک فوجی جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران ہلاک ہو گیا ہے۔اسرائیلی فوج کے مطابق 19 سالہ سارجنٹ ایڈن فوکس جنگی کارروائی کے دوران مارا گیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس حملے میں ایک افسر سمیت 6 اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔خیال رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ کے بعد جنوبی لبنان میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔


