عباس عراقچی نے ایران کی تحریری شرائط پاکستان کو پیش کردیں، ایرانی خبر ایجنسی

Date:

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران امریکا سے متعلق ایران کی تحریری شرائط پاکستان کے حوالے کر دیں۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ان شرائط میں ایران نے اپنے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق اپنی واضح سرخ لکیریں بیان کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کے نئے ضابطہ کار، ممکنہ ناکہ بندی کے خاتمے، معاوضے اور عدم جارحیت جیسے اہم امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی۔ اس پیش رفت کو خطے میں بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ عباس عراقچی مختصر دورے کے بعد پاکستان سے روس روانہ ہو گئے۔ اپنے قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی سیاسی اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں، جن میں سید عاصم منیر سے 24 گھنٹوں کے اندر دو ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

دورے کے دوران انہوں نے مسقط کا بھی دورہ کیا جہاں ہاشم بن طارق سے ملاقات کی، جبکہ سعودی عرب اور قطر کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related