آفیشل سیکرٹ ایکٹ ،کپتان اور نائب کپتان کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی

Date:

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کےجج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔عدالت نے مختصر فیصلہ سنایا، اس سے پہلے سماعت کے آغاز پر ملزمان بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کودفعہ 342 کا سوال نامہ دیا گیا تھا،بانی پی ٹی آئی نے دفعہ342 کے تحت بیان ریکارڈ کروایا۔ تاہم شاہ محمود قریشی اپنا بیان ریکارڈ نہیں کرواسکے۔دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ خان صاحب، آپ سے آسان سا سوال ہے، سائفر کہاں ہے؟بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میں نے اپنے بیان میں وہی کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم، سائفر میرے دفتر میں تھا، اس دوران عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ خان صاحب، اور شاہ محمود قریشی صاحب میری طرف دیکھیں، میں آپ دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سناتا ہوں۔فیصلہ سنانے کے بعد جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین عدالت سے اٹھ کرچلے گئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے امام ہوں گے

 پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس...

اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان انتقال کر گئے۔

اعلامیے کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال...

میری والدہ کو میرے گھر میں شہید کیا گیا ، مشال ملک کاانکشاف

کشمیرکے اسیر حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ...