ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، معاہدے کی خلاف ورزی پر فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا

Date:

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی اقدام کیا تو ایران اس کا فوری، مؤثر اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس نوعیت کی خلاف ورزیوں کا تسلسل دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عمل درآمد کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔

اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مفادات یا اہداف کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کا فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ماضی میں بھی اپنی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کر چکی ہیں اور ملک پر ہونے والے ہر حملے کا مؤثر جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت کیے گئے وعدوں کے برخلاف کوئی بھی اقدام معاہدے کی پہلی شق کی صریح خلاف ورزی تصور ہوگا۔ اگر ایسی خلاف ورزیاں بار بار دہرائی گئیں تو معاہدے پر عمل درآمد کا عمل مشکلات سے دوچار ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ تہران کسی بھی معاہدہ شکنی کو نظر انداز نہیں کرے گا اور ایران کی جانب سے ہر اس اقدام کا متناسب جواب دیا جائے گا جسے وہ جارحانہ یا طے شدہ مفاہمت کے منافی سمجھے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران اور امریکا کے وفود کے قطر پہنچنے کی توقع ہے، جہاں خطے میں جاری کشیدگی کم کرنے اور جنگ کے خاتمے کے مقصد سے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہونے والے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related