حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل سستا کر دیا، نئی قیمتوں کا اطلاق نافذ

Date:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے 97 پیسے کی کمی کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے نافذ ہو گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرول پر عائد پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 77 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر پیٹرولیم لیوی بدستور 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان: نئی حکومت کی ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟

گلگت بلتستان اس وقت متعدد انتظامی، معاشی اور بنیادی...

ہفتہ وار مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی، تاہم متعدد اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے...