برطانیہ نے گرومنگ گینگ کے سرغنہ اور جنسی جرائم میں سزا یافتہ شبیر احمد کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کے معاملے پر غور شروع کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں برطانوی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے، جبکہ وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر نے بھی کیس کا ازسرِنو جائزہ لینے کی ہدایت جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی مجرموں کی ملک بدری کے لیے متعلقہ ملک کی رضامندی قانونی طور پر ضروری ہوتی ہے، اسی لیے پاکستان سے مشاورت کا عمل شروع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شبیر احمد کو 2012 میں جنسی جرائم کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی اور وہ حال ہی میں اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد جیل سے رہا ہوا ہے۔


