شاندار الوداع میں ننھی زہرا کا تابوت انسانی حقوق کے دعویداروں کے چہرے سے نقاب ہٹا دیتا ہے,بھارتی میڈیا

Date:

بھارتی میڈیا نے ایران میں منعقدہ اجتماعی جنازے کی کوریج کے دوران 14 ماہ کی ننھی زہرا کے تابوت کو ایک ایسے منظر سے تعبیر کیا ہے جس نے سیاسی اور جغرافیائی بحثوں سے ہٹ کر دنیا کی توجہ ایک گہرے انسانی المیے کی جانب مبذول کرا دی۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق، اجتماعی جنازے کے دوران 14 ماہ کی زہرا کی تصویر، جو دیگر شہداء کے تابوتوں کے ساتھ رکھی گئی تھی، سوشل میڈیا اور ذرائع ابلاغ پر غیر معمولی توجہ کا مرکز بنی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس ننھی بچی کے تابوت نے چند لمحوں کے لیے سیاسی اختلافات، سفارتی تنازعات اور علاقائی کشیدگی کو پس منظر میں دھکیل دیا اور جنگ کے انسانی نقصان کو نمایاں کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق، زہرا کا ننھا تابوت دیکھنے والوں کے لیے ایک انتہائی جذباتی منظر تھا، جس نے معصوم بچوں کی جانوں کے ضیاع سے متعلق عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کی۔ اخبار نے لکھا کہ اس منظر نے جنگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے بچوں اور عام شہریوں کے دکھ کو اجاگر کیا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ اور جنازے میں شریک افراد نے بھی زہرا کے تابوت کو معصوم جانوں کی قربانی کی علامت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری جنگوں میں بچوں اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔

یہ اجتماعی جنازہ ایران میں حالیہ حملوں میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کے لیے منعقد کیا گیا تھا، جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور مختلف ممالک کے ذرائع ابلاغ نے اس کی کوریج کی۔ زہرا کی تصویر انہی مناظر میں سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والی تصاویر میں شامل رہی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آدھے سے زیادہ حصہ لیوی، ٹیکسز اور مارجنز کا، تفصیلات سامنے آگئیں

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری...

شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی...

ایک دہائی پر محیط فضائی ناکہ بندی کو چیلنج،ایرانی طیارے کی یمن کے دار الحکومت صنعا آمد

ایران کے ایک مسافر بردار طیارے نے گزشتہ روز...