مولانا فضل الرحمان کا اسماعیل ہنیہ کو خط، بچوں کی شہادت پر اظہار تعزیت

Date:

حماس رہنما اسماعیل ھنیہ کے بیٹوں اور پوتوں کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر سربراہ جےیو آئی مولانا فضل الرحمان نےاسماعیل ھنیہ کو تعزیتی خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ آپ کے بیٹوں اور پوتوں کی صہیونی حملے میں شہادت پر اپنی اور جماعت کی طرف سے اظہار تعزیت کرتا ہوں،آپ کے لئے صبر جمیل اور شہداء کے لئے مغفرت اور جنت الفردوس کی دعا کرتا ہوں،تحریک کے قائدین کے خاندانوں اور اولادوں کو نشانہ بنانا دراصل مقابلےمیں ناکام دشمن کا اعترافِ ناکامی ہے۔اسرائیل کے یہ اقدامات تحریک جہاد کی جرأت و بسالت اور بزدل صہیونی فوج کے مقابلے میں مضبوط منصوبہ بندی کا اعتراف ہیں، مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ان شہداء کی شہادت صرف فلسطینی قوم کا ہی نہیں بلکہ پوری اسلامی دنیا کا نقصان ہے۔ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،ہم حماس کی جہاد میں کی گئی کوششوں کی تائید کرتے ہیں،عالمی برادری سے فلسطینیوں پر جاری جبر و تشددکےہمیشہ کےلیےخاتمےکامطالبہ کرتے ہیں ہسپتالوں اور پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانے کی مذمت اور اظہار افسوس کرتے ہیں،فلسطینی مسئلے کے منصفانہ حل کے لیے جمعیت علماء اسلام اپنی آواز بلند کرتی رہے گی،فلسطینی مسئلے کے فلسطینی عوام کے لیے قابل قبول حل تک جمعیت علماء اسلام فلسطینی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی رحمت میں ڈھانپ لے اور انہیں جنت میں ٹھکانہ نصیب فرمائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست دائر

بشری بی بی کو یکم جنوری کو عدالت پیش...

حماس نے کمانڈرمحمد الضیف کی شہادت کی تصدیق کر دی

حماس کی عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو...

ایرانی وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق،...