حزب اللہ لبنان نے مقبوضہ کفر شوبا کے علاقے میں غاصب صیہونی فوج کے دو فوجی اڈوں پر میزائیل حملہ کیا ہے۔
لبنانی میڈیا کے مطابق حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کےمجاہدین نے لبنان کی پہاڑی کفر شوبا میں السماقہ نامی صیہونی حکومت کےفوجی اڈے اور کفرشوبا میں ہی صیہونی فوج کے ایک اور اڈے الرمثای پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے جو سیدھےاپنے نشان پر لگے ہیں۔ادھر حزب الله کے حملوں کےبعد صیہونی حکومت کے جنگي طیاروں نے بھی جنوبی لبنان کے الخیام ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔