وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےپنجاب کےطلبہ و طالبات کو20ہزارای بائیکس دینے کا اعلان کیا تھا اب ان کی تقسیم کی نئی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے اس اسکیم کے تحت طلبا وطالبات آسان ماہانہ اقساط کے کےذریعے موٹرسائیکلیں اور ای بائیکس حاصل کر سکتے ہیں، طلبا ماہانہ 11 ہزار 676 روپے ماہانہ قسط پر ای بائیک حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ طالبات 7 ہزار 325 روپے ماہانہ قسط کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ پنجاب حکومت کے مطابق شہری علاقوں میں بائکس کا کوٹہ 50/50 فیصد طلبا و طالبات کے لیے مختص ہوگا، دیہی علاقوں میں 70 فیصد کوٹہ طلبا اور 30 فیصد طالبات کے لیے مختص کیا جائے گا۔اس سے قبل 11مئی کو ای بائیکس کی تقسیم کا عمل لاہور ہائیکورٹ نے رکوا دیا تھا، گزشتہ روز اسمبلی سے خطاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نےکہا کہ حکومت پنجاب 10 جولائی سے الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی تقسیم کا آغاز کررہی ہے۔
پنجاب میں طلبا کو ای بائیکس کب ملیں گی؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا
Date: