امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ میں ریلی میں موجود ایک اور شخص بھی ہلاک اور ایک شدید زخمی بھی ہوا ہےادھر فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرپنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجودتھے۔تقریر کے دوران اچانک گولیاں چلتے ہی ٹرمپ نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا جس کے بعد سیکریٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے لےگئے،
واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔کاؤنٹی پراسیکیوٹر کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کو کان پر ایک گولی لگی تھی۔ادھر امریکی میڈیانے دعویٰ کیا ہےکہ ریلی میں فائرنگ کے واقعے میں سابق امریکی صدرزخمی ہوئے ہیں ،ان کے کان پر خون کے نشانات دیکھے گئے ہیں تاہم یہ زخم کس نوعیت کے ہیں اورکس وجہ سے ہوئے یہ واضح نہیں ہوسکا جبکہ ٹرمپ پرفائرنگ کرنے والے حملہ آور کو مار دیا گیا ہے۔فائرنگ کے واقعہ میں ایک شہری ہلاک اور ایک شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ امریکی سیکریٹ سروس کا کہنا ہے کہ ریلی میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ ہیں اور ان کے حفاظتی اقدامات بڑھا دیے گئے ہیں۔ امریکی حکام نےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور جیسے ہی معلومات حاصل ہوں گی، عوام کو ان سےآگاہ کیا جائےگا۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ریلی کےدوران 8 سے 10 گولیاں چلنے کی آوازیں آئی تھیں۔