سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکرٹری ڈاکٹر آصف کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ نواز سے راہیں جدا کرلیں۔اپنے بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ وہ ایک طویل عرصے سے نوازشریف کی قیادت والی پارٹی کے سیاسی معاملات سے خود کو دور کر رہے ہیں۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لوگ بجلی کے بلوں اور مہنگائی سے مر رہے ہیں، اور حکومت میں بیٹھا ایک خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، میاں صاحب، سب اچھا نہیں ہے۔آصف کرمانی نے کہا کہ وہ جلد ہی پارٹی چھوڑنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں تفصیلی بیان جاری کریں گے
آصف کرمانی نے بھی ن لیگ سے راہیں جداکرلیں
Date: