قرض پربھاری سود، پاکستان نے آئی ایم ایف کو کتنے ڈالر سود میں ادا کئے؟؟

Date:

پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے لئے گئے قرض پر بھاری سود اداکرنے کا انکشاف ہوا ہے، دستاویزات کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کو 3 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کردیا دستاویزات کے مطابق پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ادا کی گئی سود کی رقم پاکستانی کرنسی میں 1000 ہزار ارب سےزائد بنتی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ جاری قرض پیروگرام سےمتعلق دستاویزات کےمطابق گزشتہ 30 برسوں میں پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف سے تقریباً 29 ارب ڈالر قرض لیا گیا اور اسی عرصے میں 21 ارب 72 کروڑ ڈالر سے زائد قرض واپس کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف سے 6 ارب 26 کروڑ ڈالر سے زائد قرض لیا گیا اوراسی عرصے میں آئی ایم ایف کو 4 ارب 52 کروڑ85 لاکھ ڈالر واپس کیے گئے۔دستاویز کے مطابق پاکستان نےگزشتہ 4 سال میں آئی ایم ایف کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد سود ادا کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مودی۔امت شاہ جوڑی کا زوال، بی جے پی اندرونی بحران کا شکار

بھارت میں بی جے پی کے اقتدار کی گرفت...

مچل سٹارک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے ٹی ٹوئنٹی...

کراچی میں ایام عزا کے الوداعی روز چپ تعزیہ کا پہلا جلوس نشتر پارک سے برآمد

ذرائع کے مطابق چپ تعزیہ کا پہلا جلوس صبح...

ایران کے ایٹمی مسئلے کا سفارتی حل اب بھی ممکن ہے، یورپی یونین

ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ...