معروف پاکستانی کوہ پیما اور ریسکیور مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے۔الپائن کلب آف پاکستان کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی۔مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے۔پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچایا تھا تاہم بروقت ریسکیو آپریشن شروع نہ ہو سکنے کی وجہ سے زخمی کوہ۔ پیما جانبر نہ ہوسکے۔ایاز شگری کے مطابق چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے،۔ مراد شگری نے متعدد چوٹیوں کو سر کیا ہے اور پہاڑوں پر پھنس جانے والے کوہ پیما وں کو ریسکیو کرنے کیلئے بھی ان کی خدمات لی جاتی رہی ہیں۔
مراد سدپارہ جاں بحق ہوگئے، براڈ پیک کا سفر آخری ثابت ہوا
Date: