وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورگزشتہ روز اچانک غائب ہوگئے تھے اور ان سمیت ان کی سکیورٹی ٹیم سے بھی رابطہ نہیں ہوپارہا تھا، تاہم کئی گھنٹوں بعدوہ پشاور سی ایم ہاؤس پہنچ گئے ہیں اور پارٹی رہنماؤں سے ان کا رابطہ بحال ہوگیاہے،پشاور واپس آنے کے بعد علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے زوم پر میٹنگ کی اور اجلاس کے شرکاء نے ان کو پی ٹی آئی رہنماوں کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، وزیر اعلیٰ کے پی کی گمشدگی سے متعلق پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ امن و امان کی صورتحال سےمتعلق میٹنگ میں تھے جہاں ملاقات تھی وہاں جیمرزلگنے کی وجہ سے موبائل فون سروس معطل تھی۔ پی ٹی آئی جلسے میں انتہائی متنازعہ تقریر کرنےپروزیراعلی علی امین گنڈا پور کے خلاف ایک اور مقدمہ تھانہ سنگجانی میں درج کرلیا گیاہے،مقدمے میں ضلعی انتظامیہ کے ایک افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کاالزام ہے کیوں کہ جلسے کا وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے والے افسر کو وہیں بٹھا لیا گیا تھا
علی امین گنڈاپورکئی گھنٹوں تک کہاں غائب رہے؟
Date: