سینئر رہنما پی ٹی آئی غلام رسول بلغاری کا گانچھے حلقہ نمبر ایک سے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

Date:

پاکستان تحریک انصاف کے سنیر رہنما غلام رسول بلغاری نے ضلع گانچھے کے حلقہ نمبر ایک سےصوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا اعلان کردیااسلام آباد میں پارٹی کے سنیر رہنماوں عبدالرحیم سکساوی اور عالم نور حیدر کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام رسول بلغاری کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئیندہ انتخابات میں حلقہ نمبر 1گانچھے سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے، انھوں نے خاص طور پر اپنے آبائی علاقے بلغار، ڈغونی، کھرکوہ غواڑی سمیت حلقے کے دیگر علاقوں کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان کو کامیاب کرنے کیلئے تیار رہیں، غلام رسول بلغاری کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بلغار کے عوام نے انتخاب لڑنے والے امیدواروں کو سپورٹ کیا ہے اس بار بلغار کی باری ہے اس لئے اس بارالیکشن لڑنے کی باری بلغار کی ہے لہذا ان کو ووٹ دے کر کامیاب کرنے میں کردار ادا کریں ،انھوں نے کہا کہ وہ صوبائی صدرخالد خورشید سمیت صوبائی قیادت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اس بارحلقے سے ان کو پارٹی ٹکٹ دیا جائے، میرا خاندان گزشتہ کئی عشروں سے سیاست کے میدان میں ہے اور علاقے کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

فتنتہ الہندوستان کا کوئٹہ میں بزدلانہ حملہ، میجر محمد انور کاکڑ شہید

بلوچستان میں بھارت کی حمایت یافتہ دہشت گردی کے...

کوہستان کرپشن کیس، نیب کی بڑی کارروائی،اربوں روپے کے اثاثے برآمد،حیران کن انکشافات

کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب کی بڑی کارروائی، اربوں...