مایوسی کے بادل چھٹ چکے،معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں،اگلے برس تک مزید بہتر ہوں گے:آرمی چیف

Date:

کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے،آج پاکستان کی معیشت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے۔ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟
آرمی چیف نے کہا کہ کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے۔ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چاہیے۔ پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے۔جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا،آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،صرف پاکستانی ہی پاکستان کو “بیل آؤٹ” کے ذریعے معاشی استحکام لا سکتے ہیں۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں،پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

ہماری تمہاری کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف کا افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان...

دشمن کو ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،وطنِ عزیز کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا:وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان کی مبینہ جارحیت...

بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج 6 جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف 2 مقدمات میں ضمانت منظور

اسلام آباد سے بڑی عدالتی پیش رفت سامنے آئی...