بھارت میں غیر ملکی خاتون سیاح کا گینگ ریپ

Date:

بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار بنتی ہے۔بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیاہےخواتین کے عالمی دن پر بھی بھارت میں ظلم و زیادتی نہ تھم سکی۔خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکارہو گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق حملہ آورں کی جانب سے غیر ملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مرد کو بھی قتل کر دیا گیا،خواتین کا جنسی استحصال کرنے سے قبل ملزمان نے وہاں موجود دیگر سیاحوں کو گہری نہر میں دھکیل دیا،زیادتی کا شکار غیر ملکی سیاح نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ان سمیت دوسری خاتون کو بھی مارا پیٹا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔حملہ آوروں نے غیر ملکی سیاحوں سے پیسوں کا مطالبہ کیا جس کے انکار پر ان کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیابھارتی پولیس کے مطابق ملزمان نے مجموعی طور پر 5 افراد پر حملہ کیا جن میں سے ایک اسرائیلی اور ایک امریکی شہری ہے۔زیادتی کے اس ہولناک واقعے نے عالمی سطح پر بھارت میں خواتین کی آزادی پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔اس سے قبل بھی بھارت میں غیر ملکی سیاح خواتین جنسی زیادتی کا شکار ہو چکی ہیں۔بھارت میں بڑھتے ہوئے ریپ اور زیادتی جیسے واقعات اس کی اخلاقی پستی کو عیاں کرتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل، سیکیورٹی ذرائع

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا جعفر ایکسپریس پر...

دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی ہر قسم کی مدد کے لئے تیار ہیں، ایران

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ادارے کے...

اسرائیلی بحری جہازوں پر دوبارہ حملے، یمنی فوج کا سخت بیان آگیا

 غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، یمنی مسلح...