بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا۔

Date:

بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے نیویارک کا دورہ مکمل کرکے واشنگٹن پہنچ گیا جہاں وفد کا پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور دیگر سینئر سفارتی عملے نے استقبال کیا۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں 9 رکنی وفد 6 جون تک واشنگٹن میں قیام کرے گا اور اس دوران امریکی حکام، تھنک ٹینک اور میڈیا سے ملاقاتیں کرے گا۔ وفد نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، جنرل اسمبلی کے صدر اور سلامتی کونسل کے منتخب اراکین سے ملاقاتیں کیں اور بھارت کی آبی جارحیت، کشمیر کے مسئلے اور اشتعال انگیزی کے حوالے سے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔ بلاول بھٹو امریکی حکام کو مسئلہ کشمیر کے پرامن حل پر زور دیں گے اور سابق وزیر خارجہ کی کشمیر کے حل کی پیشکش پر ٹرمپ انتظامیہ کا شکریہ ادا کریں گے، جبکہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق یقینی بنانے کی بات کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

طالبان حکومت کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑا دھچکا، آسٹریلیا کا افغان سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

طالبان حکومت کی غیر جمہوری، آمرانہ اور پرتشدد پالیسیوں...

ایران کے وزیر داخلہ پر امریکہ نے پابندی عائد کردی

ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ایرنا کے مطابق امریکی...

ایران نے یورپی ممالک کی افواج کو دہشتگرد تنظیمیں قراردے دیا

اپنے ایک بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ...