ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان، ایران کے پرامن مقاصد کے لیے بنائے گئے جوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے اور اس کے حق میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے لیے آواز بلند کی ہے۔اس سے قبل ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیراعظم ہاؤس، اسلام آباد پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ایرانی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، جس کے بعد دونوں رہنما وفود کی سطح پر مذاکرات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کریں گے، جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے خطاب کریں گے۔
پاکستان ایران کے جوہری پروگرام کے حق کے لیے ساتھ کھڑا ہے، شہباز شریف
Date: