فیصل آباد میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے کم سن بچے اور بچیوں سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق سی سی ڈی لائل پور ٹاؤن کے انچارج صدیق چیمہ نے ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس کے علاقہ سے ملزم محسن کو گرفتار کیا۔پولیس نے بتایاکہ ملزم 20 سے زائد بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم اسلحہ کے زور پر بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا اور اس فعل کی ویڈیوز بھی بنا تا تھا۔ملزم نے مبینہ طورپر 20 سے زائد 8 سے 12 سال کی بچیوں اور لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم کے موبائل سے بچوں سے زیادتی کی 30 سے زائد ویڈیوز بھی برآمد ہوئیں۔ملزم کیخلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم اے سی مکینک ہے جو چند سالوں سے بچوں کو زیادتی کا نشانہ بناتا آرہا ہے، ملزم بچوں کو ورغلا کر اپنی دکان یا بیٹھک میں لے جاتا اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بناتا اور اس کی ویڈیوز بھی بناتا تھا۔
فیصل آباد:سی سی ڈی کی کارروائی،بچوں سےزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
Date: