شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے رہنماؤں نے پیر کو تیانجن میں منعقدہ سربراہ اجلاس کے دوران سکیورٹی، معیشت، ثقافتی تبادلوں اور ادارہ جاتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق 24 اہم دستاویزات کی منظوری دے دی۔ادھر چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کو اختلافات کو پس پشت ڈال کر باہمی اتفاق رائے قائم کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے تیانجن میں منعقدہ ایس سی او سربراہان مملکت کی کونسل کے 25ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے زور دیا کہ تمام رکن ممالک ایک دوسرے کے دوست اور شراکت دار ہیں، اس لیے انہیں باہمی احترام کو یقینی بناتے ہوئے تزویراتی رابطے قائم رکھنے، اتفاق رائے کو فروغ دینے اور اتحاد و تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔
ایس سی او نے 24 اہم دستاویزات کی منظوری دیدی،رکن ممالک اختلافات پس پشٹ ڈا لیں،صدر شی
Date: