نائجیریا کی فوج نا اہلی میں اپنی مثال آپ ہے، اپنے ہی شہریوں پر ظلم و ستم میں نائجیریا کی فورسز نےجو نام کمایا ہے شاید کی دنیا میں کسی اور نے کمایا ہو، یوم عاشور کے جلوس پر حملوں کے زریعے دسیوں شہریوں کوشہید کرنے والے نائجیرین فورسز نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کرلیا ہے، نا اہل فورسز نے باغیوں کےخلاف آپریشن کے دوران غلطی سے اپنے ہی شہریوں پر بم گرا دئے جس کے نتیجے میں پچاسی افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے ، عالمی میڈیا کے مطابق نائجیرین فورسز نےغلطی سے جشن عید میلاد النبی کے سلسلسے میں نکالے جانے والے ایک جلوس کو نشانہ بنایا ، اس جلوس میں خواتین اور بچوں سمیت تین سو سے زائد افراد شریک تھے، میڈیا کے مطابق واقعہ کدونا ریاست کے ایگابی کونسل کے علاقے میں پیش آیا،فورسز نے توڈون بیری گاؤں میں الشباب باغیوں کی موجودگی کی اطلاع پر ڈرون حملہ کردیا تھا تاہم وہاں عید میلاد النبی کی تقریب جاری تھی