گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمینِ حج کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوگیا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق اس سال حج پر جانے کے خواہشمندوں کے لیے رجسٹریشن کا آج آخری دن تھا اور پورٹل رات 12 بجے بند کر دیا گیا۔
اب تک گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن مکمل کر لی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی تھی۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال کے عازمین کو پہلے موقع فراہم کریں گے، جبکہ باقی بچے ہوئے کوٹے پر کمپنیوں کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔ گزشتہ برس کے عازمین بغیر کسی اضافی اخراجات کے حج ادا کر سکیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج منظمہ کمپنیوں کے لیے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم سعودی عرب منتقل کرنے کا آخری روز تھا۔ ہر کمپنی کو بینکنگ چینلز کے ذریعے رقوم کی منتقلی کا ثبوت دینا لازمی ہے، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کا کوٹہ منسوخ کیا جا سکتا ہے اور ان پر بھاری جرمانے بھی عائد ہوں گے۔ وزارتِ مذہبی امور نے پہلے ہی 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجوانے پر نوٹس جاری کر دیا تھا۔
عازمین حج کیلئے خوشخبری،گزشتہ سال محروم رہ جانے والوں کی رجسٹریشن مکمل
Date:


