ڈونلڈ ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ مکمل، صادق خان پر ایک بار پھر کڑی تنقید

Date:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ برطانیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ واپسی پر خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک بار پھر لندن کے میئر صادق خان پر شدید تنقید کی۔
ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے برطانوی حکام سے درخواست کی تھی کہ صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہ کیا جائے کیونکہ وہ انہیں طویل عرصے سے ناپسند کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، صادق خان تقریب میں شرکت کے خواہشمند تھے لیکن ٹرمپ کی مخالفت کے باعث انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔امریکی صدر نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں شمار کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں جرائم کی بڑھتی شرح اور امیگریشن پالیسیوں کی خرابی کا براہِ راست ذمہ دار خان ہیں۔ ان کے بقول، "صادق خان لندن کے لیے ایک آفت ثابت ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ ٹرمپ کے اعزاز میں برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے ونزر کیسل میں خصوصی عشائیہ دیا گیا تھا، جس میں شاہی خاندان، برطانوی سیاستدانوں اور معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

گلگت بلتستان کا سیاسی و آئینی بحران اور اس کا حل

رشید ارشد گلگت بلتستان اگر پچھتر برس کے بعد بھی...

ایران کے میزائل حملے، 50 کروڑ مالیت کے امریکی میزائل تباہ

پینٹاگون کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ...

ایران کے خلاف اسنپ بیک میکانزم کی قرارداد آج سلامتی کونسل میں پیش ہوگی

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی...

یمنی ڈرون حملہ: اسرائیلی شہر ایلات میں ہوٹل نشانہ بن گیا

عرب میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کے ایک...