ایران کے میزائل حملے، 50 کروڑ مالیت کے امریکی میزائل تباہ

Date:

پینٹاگون کی دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ  ایران کے حملوں میں امریکی دفاعی نظام کو بھاری نقصان پہنچا ہے، ایران کی نیم سرکاری مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات سے انکشاف ہوا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے دوران امریکہ کے جدید ترین دفاعی میزائل سسٹم کو شدید نقصان پہنچا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن نے اسرائیل کے دفاع کے لیے تقریباً 500 ملین ڈالر مالیت کے میزائل داغے، تاہم وہ اپنے ہدف میں ناکام ہوگئے۔صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے امریکی میڈیا دی وار زون اور بزنس انسائیڈر کے حوالے سے لکھا ہے کہ پینٹاگون نے ہنگامی طور پر 498.265 ملین ڈالر کے اضافی بجٹ کی درخواست دی ہے تاکہ اسرائیل کے لیے استعمال ہونے والے ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (THAAD) میزائلوں کی جگہ نئے میزائل خریدے جا سکیں۔مزید یہ کہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جون میں ایران پر صہیونی حکومت کے 12 روزہ حملے کے دوران امریکہ نے اسرائیل کے دفاع کے لیے 100 سے 150 میزائل فائر کیے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

خلیج میں امریکی فوج کی سول کشتیوں پر حملہ، 5 شہری جاں بحق

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز ایجنسی نے ایک...

تین ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا: اماراتی وزارت دفاع

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع  نے کہا ہے...

فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب پر ایران کا مبینہ ڈرون حملہ،آگ بھڑک اٹھی

عرب میڈیا کے مطابق فجیرہ میں واقع پیٹرولیم صنعتی تنصیب...