پشاور: کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے خیبر ضلع میں ایک بڑی تخریبی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق، لالہ چینہ دوسارکے علی مسجد کے علاقے میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں محمد نعیم چمکنی بھی شامل ہے، جو خودکش دھماکوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز، 12 میگزین، 135 کارتوس اور تین بنڈولیئر برآمد ہوئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک افغانی شہری بھی شامل تھا۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا گروہ لوکل کمانڈر فضل نور کی سربراہی میں بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ سی ٹی ڈی ٹیم جدید ہتھیاروں سے لیس ہوکر موقع پر پہنچی جس کے بعد آدھے گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا۔سی ٹی ڈی کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمانڈر فضل نور اپنے دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
خیبر میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، سی ٹی ڈی آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک
Date: