صوبائی وزیر داخلہ شمس لون کا شہید سیف الرحمان ہسپتال کا دورہ، قاضی نثار احمد و دیگر زخمی پولیس جوانوں کی عیادت

Date:

دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس،حکومت زخمیوں کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،شمس الحق لون
صوبائی وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے شہید سیف الرحمان ہسپتال کا دورہ کیا اور گزشتہ روز حملے میں زخمی ہونے والے معروف عالم دین قاضی نثار احمد۔ اور دیگر پولیس جوانوں کی عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے قاضی نثار احمد اور دیگر زخیموں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان قاضی نثار احمد پر حملے کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور کسی بھی صورت علاقے کے امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اور واقعے میں ملوث تمام عناصر کا سراغ لگا کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔

صوبائی وزیر داخلہ شمس لون نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام امن پسند ہیں، اور چند شرپسند عناصر کے ذریعے خطے کے امن کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف حکومت زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر کاربند ہے،

حکومت ان کے علاج و معالجے کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔شمس لون نے پولیس کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جو ان کے عزم اور شجاعت کی روشن مثال ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

رجب بٹ کافاطمہ خان سے منسوب تعلقات پر دوٹوک مؤقف آگیا

معروف یوٹیوبر اور ولاگر رجب بٹ، جو اپنی متنازعہ...

وفاقی حکومت کے قرضوں میں 780 ارب روپے کی کمی،اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے...

بھارت معرکہ حق میں پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گراسکا: پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...