پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے، تاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں اہم فیصلے کیے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق، حالیہ دنوں میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے، جو سیلاب متاثرین کے معاوضوں اور چولستان کینال منصوبے میں پانی کی تقسیم جیسے معاملات پر شروع ہوا۔ سندھ میں برسرِ اقتدار پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیانات پر خاصی برہمی کا اظہار کیا ہے، حالانکہ اُن کی جماعت مسلم لیگ (ن) وفاق میں بھی حکومت کا حصہ ہے۔پیپلز پارٹی کے ترجمان کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہفتہ، 18 اکتوبر کو بلاول ہاؤس کراچی میں طلب کیا ہے، جہاں ملکی سیاسی حالات پر مشاورت کے بعد اہم فیصلے متوقع ہیں۔
بلاول بھٹو نے پارٹی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کر لیا
Date: