صدر مملکت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، ملکی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Date:

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدرِ مملکت کو افغان طالبان حکومت کی جانب سے حالیہ جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

فیلڈ مارشل نے صدر کو پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کے محتاط، مؤثر اور پیشہ ورانہ جواب سے بھی آگاہ کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پاک فوج کی قوت، جرات، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواجِ پاکستان نے ہمیشہ سرحدوں کے دفاع میں اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت اور غیر متزلزل عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے افغان سرحد پر حملوں کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک فوج کی چوکسی اور مہارت کو بھی سراہا۔
صدر مملکت نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

اسلام آباد اسکوٹی حادثے میں جاں بحق 2 لڑکیوں کے ورثا نے ملزم کو معاف کردیا۔

سیکرٹریٹ چوک شاہراہِ دستور پر اسکوٹی حادثے میں جاں...

امریکاایران میں نظام تبدیل کرنے کی تمام کوششوں میں ناکام ہوا، ٹام براک کا اعتراف

ایران کی نیم سرکاری مہر خبر رساں ایجنسی کے...

پی ٹی اے نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار خریدنے کی اجازت دے دی

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان...

گزشتہ روز کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی،پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے...