پاک فوج کی قندھار اور کابل میں ٹارگٹڈ کارروائیاں، افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانے تباہ

Date:

پاکستان کی جانب سے قندھار اور کابل میں افغان طالبان اور فتنۂ خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، کارروائی کے دوران تمام اہداف شہری آبادی سے الگ تھلگ مقامات پر باریک بینی سے منتخب کیے گئے اور انہیں کامیابی سے تباہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابل میں فتنۂ خوارج کے مرکز اور ان کی لیڈرشپ کو نشانہ بنایا گیا، جب کہ قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین ہیڈکوارٹر نمبر 4، 8 اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں تباہ کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں پاکستان کے دفاعی اقدامات کا حصہ ہیں اور پاک فوج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھانے کے لیے پرعزم ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Share post:

Subscribe

spot_imgspot_img

Popular

More like this
Related

مہاراشٹر میں وین اور سیمنٹ مکسر کے درمیان خوفناک حادثہ، 11 افراد جاں بحق

بھارتی ریاست مہاراشٹراکے ضلع تھانے میں ایک افسوسناک ٹریفک...

امریکا اور ایران کے مذاکراتی وفود رواں ہفتے اسلام آباد واپس آئیں گے،رائٹرز کا دعویٰ

عالمی خبر ایجنسی  رائٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ...

چین کی بیرونی تجارت کا مضبوط آغاز، پہلی سہ ماہی میں 15 فیصد اضافہ

چین کی بیرونی تجارت نے رواں سال کی پہلی...